کورونا کی نئی قسم اومی کرون،پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

0

اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو کے مدنظر کیٹگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگاتے ہوئے فہرست میں مزید 8 ممالک شامل کر دیئے۔

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا کی ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کی نئی قسیم اومی کرون کے پھیلاو کے باعث کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی۔

کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثی کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔ کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم ہوگی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق کم المدتی ویزے پر کیٹگری سی ممالک جانے والے پاکستانی شہریوں اور ان ممالک سے بے دخل کئے جانے والے افراد کو استثنی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

ویزا یا اماراتی آئی ڈی کی مدت ختم ہونے اور غیر قانونی تارکین وطن کے لیے پاکستان آمد کیلئے ضروری ویکسی نیشن کی شرط سے استثنی حاصل ہوگا، کسی بیماری میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور جزوی ویکسین لگوانے والوں کو بھی لازمی ویکسینیشن سے استثنی حاصل ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.