خضدا ر سے ندیم گرگناڑی کی رپورٹ
جماعت اسلامی خضدار کی قیادت نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو واپڈا کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا جا چکا ہے مطابق 8جنوری تا11 جنوری صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس پاکستان چیف کیسکو وزیراعلٰی بلوچستان کو کیسکو بلوچستان کو واپڈا کے خلاف خط لکھاہے جائے گا جبکہ 14 جنوری تا19 جنوری کیسکو کے خلاف پورے بازار سٹی میں بینر لگائے جائیں گے
20 جنوری تا22 جنوری کیسکو کے خلاف مرکزی آزادی چوک پر کیمپ لگایا جاےگا عوام اپنے شکایات درج کیا جاےگا عوام کو آگاہی مہم چلاجاےگا نمبر چار 28 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے ارباب کمپلیکس سے نکالاجائے گا جو سیرت النبی چوک پر واپڈا کے خلاف جلسہ عام ہوگا نمبر پانچ 6 فروری بروز منگل کو واپڈا کے دفتر کےسامنے دھرنا دیا جائے گا ۔؎
خضدار کے عوام سے اپیل کی جاتی واپڈا کے ظلم کے خلاف ساتھ دے