تجزیاتی رپورٹ /برکت زیب سمالانی
شطرنج کے اس گیم میں 24 گھنٹے کے دوران اہم سیاسی کھلاڑی سیاسی میدان میں اتریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی گھر جائیں گے یا قسمت کا دیوی انکا ساتھ دیگی ۔۔۔۔۔۔۔
اتحادی جماعتیں سرجوڈ کر بیٹھ گئی ۔ کہ سیاسی کارتوس کس سمت سے چلی اور کس سمت جارہی ہے ۔
بڑے بڑے سیاسی ٹرائیکاز نے سیاسی میدان میں سیاسی کھلاڑیوں کے اس گیم کو اتنی دلچسپ اور سنسنی خیز بنادی ہے کہ اسلام آباد تک اسکی گونج پہنچ چکی ہے ۔۔۔۔ ۔۔
بلوچستان گورنمنٹ کا کشتی سیاسی سمندر میں ہچکولا کھارہی ہے ۔ ملاح کشتی کو مخالف سمت سے آنے والے تندوتیزلہروں کو اور موجوں کو قابو پانے میں کامیاب ہونگے یا موجوں کی نظر ہوجائینگے ۔۔۔۔۔۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سیاسی منظر نامے کے حوالے سے مزید دلکش منظر پیش کریگی ۔ مسلم لیگ ن کے اہم شخصیات تحریک عدم اعتماد کوروکنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔۔۔۔
دونوں اطراف سے اراکین کا دوتہائی حمایت کا دعوی کی جارہی ہے ۔۔۔۔۔۔
مگر مبصرین اور بلوچستان سیاسی بحران پر نظر رکھنے والے شش وپنج میں مبتلا ہے ۔ کہ واضع اکثریت کس کے پاس ہے ۔۔۔۔۔۔۔
قائد جمعیت نے عدم اعتماد تحریک کے ساتھ اشارہ دینے کے بعد بلوچستان کی سیاست مزید گرم ہوگئی ۔ کیا نواز شریف اپنے مرکز. میں اتحادی مولانا صاحب کو منوا سکیں گے ۔ یا سیاسی بازی پلٹ سکتی ہے ۔