ڈیرہ بگٹی سے امام بگٹی کی رپورٹ
سوئی میں امریکی صدر کے بیانات اور دھمکیوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی غوثو ہوٹل سے شروع ہوکر الله والی چوک پر اختتام پذیر ہوئی
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اس کے صدر کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکا نے امریکن پرچم اور امریکن صدر کا پتلہ نظر آتش کیا اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ھم پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہیں مقررین نے پاکستان سے متعلق امریکن پالیسیوں کی شدید مذمت کی