نیوز ڈیسک
موجودہ حکمران حکومت کرنا یہ نہیں جانتے یہ پانچ سالہ منصوبے والے حکمران ہیں ملکوں کو چلانے کے لئے پچاس سالہ منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے جب ان حکمرانوں کو کھیلنا نہیں آتا تو جان چھوڑیں ملک کی عوام پر رحم کریں
میں عوام سے سندھی زبان میں بات کرنا چاہتا ہوں پر اردو میں بات کرنے پر مجبور ہوں کہ اسلام آباد والے ہماری بولی نہیں سمجھتے اس لئے ان کو ان کی بولی میں جواب دے رہا ہوں
میرا قصور یہ ہے کہ میں نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبائی خود مختیاری دی گلگت کے عوام کو حقوق دئیے بلوچ اور فاٹا کے حقوق کی بات کی مجھے عوام کی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے
ہم جیلوں اور مقدموں سے نہیں ڈرتے ہم طوفانوں سے مقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں