جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیگر ٹیسٹ سیریز جیت لی

0

اسپورٹس ڈیسک

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں تیسرے روز کے اختتام پر گرین کیپس کے دوسری اننگز میں 294رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کوکامیابی کیلئے صرف 41رنز کاہد ف ملا جو کہ اس نے 9.5اوورز میں حاصل کرلیا

زیادہ تر ڈیلین ایلجر ہی ایکشن میں رہے ،غیر متوازن کنڈیشنز میں خود کو تیز و تند گیندوں سے بچائے رکھا ان کے ساتھی ہاشم آملا کو دو رنز بنانے کے بعد میدان سے جانا پڑا

محمد عامر کی گیند ہاشم آملا کے کہنی سے اوپر لگنے سے و ہ زخمی ہوگئے

کیپ ٹاوٴن میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

دوسری ااننگز میں جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے صرف 41 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 24 اور کپتان فاف ڈو پلیسی تین رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ فاف ڈو پلیسی کو ہی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

41 جنوبی افریقہ کی جانب سے تھیونس ڈی بریون اور ڈین ایلگر نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی بریون صرف چار رنز بنا کر محمد عباس کی شاٹ بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہو گئے۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے 177 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے اور اس طرح اسے 254 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوگئی تھی۔

 میچ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں اگرچہ اسد شفیق، شان مسعود اور بابر اعظم نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن باقی کھلاڑیوں نے ان کا ساتھ نہ دیا اور اس طرح پوری ٹیم 294 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا، آوٴٹ آف فارم امام الحق ایک مرتبہ پھر صرف چھ رنز بنا کر پویلین کو واپس لوٹ گئے۔اظہر علی بھی صرف چھ رنز بنا سکے

فخر زمان چھٹے  صرف سات رنز بنا کر چلتے بنے۔ کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف چھ رنز بنا سکے۔

ادوسری اننگز میں اسد شفیق 88، بابر اعظم 72 اور شان مسعود 61 رنز بنائے لیکن ان کی یہ نصف سینچریاں بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے ناکافی رہیں۔

اس اننگز میں ڈیل سٹین اور ربادا سب سے کامیاب بولر رہے اور دونوں کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ فلینڈر اور اولیویئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.