اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوام کومایوس نہیں کرینگے ،ثناء بلوچ

خاران ،رپورٹ گل محمد

تحصیل سرخاران کے ہیڈکواٹر مسکان قلات میں سلطان سکندر فٹبال اسٹیڈیم تحصیل آفس سمیت گورنمنٹ ہائی سکول کے امتحانی حال کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے

ایم پی اے ثنا بلوچ نے کہا کہ ہم تمام یونین کونسلز کو یکساں ترقی دیناچاہتے ہیں ماضی میں کرپشن کے باعث ضلع میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کالج اور دیگر تعلیمی درسگاہیں اسی فیصد اساتذہ سے محروم ہیں بی ایچ یوز اور ہسپتالیں ویران کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں

ابھی ہم نے مختلف دور دراز کے لوگوں کی بدحالی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کلی درمحمد بڈو ٹوہ ملک بیدیان کوٹان تمپ پرپیٹ گروک و دیگر یونین کونسلزمیں بی ایچ یوز کے قیام کو یقینی بنایا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

نہ صرف لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کے دہلیزپر میسر ہونگے بلکہ کوئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے

بہت جلد دیگر یونین کونسلز میں بھی آر ایچ سی کے قیام کو عمل میں لایا جائیگا پانی بجلی صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس ر محمد نور مسکانزئی کی ذاتی کوشش اور دلچسپی کے باعث خاران کو رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کا درجہ ملا موصوف نے خاران میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاکر ایک تاریخی مثال قائم کی

ان کے ترقیاتی منصوبوں کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے بلاتفریق عوام کی خدمت کو فرض سمجھتے ہیں اپوزیشن میں رہنے کے باوجود اپنے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے۔

اس موقع سیاسی و سماجی رہنما قبائلی معتبرین ڈسٹرکٹ آفیسراں و دیگر بھی موجود تھے
میر اسماعیل جان پیرکزی میر محمد جمعہ کبدانی غلام سروربلوچ میرشوکت بلوچ مولانا نعمت اللہ حبیبی سید عزت اللہ شاہ و دیگر نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے ثنا بلوچ اور سابق چیف جسٹس بلوچستان کی خدمت کو سہراہا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.