برٹش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ

نیوز ڈیسک
کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے عام لوگوں کی بہتری اور بہبود انتہائی لازم ہے ،مسائل بحث و مباحثہ، گفت و شنید اور بات چیت کے ذریعے ہی بہترین حل تک پہنچتے ہیں

مہذب معاشرے بات چیت اور بحث سمیت مختلف آرا ء کو اہمت دیتے ہیں آج کی یہ تقریب بلوچستان کے نوجوانوں کے خیالات اور آراء کو ہم تک پہنچانے کا موٴثر ذریعہ ثابت ہوئی

پرو وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر فیصل خان کاکڑ کا برٹش قونصل کے زیر اہتمام بیوٹمز میں تقریر ی مقابلہ بعنوانِ ”دی گریٹ ڈیبیٹ“ میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی کے ویژن کے مطابق بیوٹمز کے طلباء کو بہترین تعلیمی و تدریسی علوم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور ان کی دیگر صلاحیتوں کی نشوونما کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

یہی وجہ ہے کہ آج اس مقابلے میں بیوٹمز کے ہونہار طلباء علی اور ناز دانہ نے بلوچستان کی جانب سے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔انہوں نے برٹش ہائی کمیشن کا اس تقریری مقابلے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔
برٹش قونصل کے زیر اہتمام بلوچستان کی جامعات کے طلباء کے مابین تقریر ی مقابلہ بعنوانِ ”دی گریٹ ڈیبیٹ“ کا انعقاد بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز میں بروز پیر ہوا

جس میں بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں بالخصوص جامعات کے طلباء نے بھر پور حصہ لیا۔اس مقابلے میں بیوٹمز کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلباء علی اور ناز دانہ نے مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

برٹش قونصل کے زیر اہتمام یہ تقریری مقابلہ ہر صوبے میں منعقد ہوا جس میں کامیاب ہونے والے طلباء فائنل مرحلے میں اسلام آباد میں مدِ مقابل ہونگے اس مقابلے میں بلوچستان کی نمائندگی بیوٹمز کے علی اور ناز دانہ کرئینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.