پاکستان کا افغانستان سے پاکستانی فوج پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغانستان میں چھپ کر پاکستانی فوج پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے سرحد پار افغانستان سے مہمند میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہو گئے، شہید سپاہی فضل واحد کا تعلق شانگلہ سوات سے تھا، پاکستان دہشتگردانہ سرگرمیوں کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خیال رہے گزشتہ روز افعانستان کی سر زمین سے ضلع مہمند میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران پاک فوج کا 25 سالہ سپاہی فضل واحد شہید ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.