کراچی: مختلف علاقوں میں دھرنے اور سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے اور سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔ کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی مختلف علاقوں میں جاری دھرنے اور ایئرپورٹ کو جانے والی سڑکوں کے بند ہونے کے باعث پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثر ہو اہے۔ کراچی ائیرپورٹ کے راستوں کے بند ہونے کے باعث مسافروں اور عملے کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ کراچی اور لاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ کراچی تا دبئی پرواز پی کے 213 بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.