کوئٹہ گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، 2 خواتین جھلس گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں واقع میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جھلس گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں صالحہ بی بی اور نوریہ بی بی شامل ہیں جبکہ دونوں خواتین کو بی ایم سی ہسپتال برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ ہفتے قبل کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک میں بھی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور مرد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے تاہم زخمیوں کو فوری بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔