جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے؟ بلاول

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے ہیں؟ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔

 این اے127لاہور میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ لاہورکسی بزنس مین کا ہے نہ کسی کھلاڑی کا، لاہور شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے، ہم الیکشن لڑنےکے لیے کہیں اور نہیں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، لاہور سے اپنا رشتہ جوڑنے کے لیے واپس آیا ہوں، 90 کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ عوام 8 فروری کو تیر  پر ٹھپہ لگائیں، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، لاہور میں مفت علاج کی سہولت دیں گے،لاہور والوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو تنخواہیں دگنی کردیں گے، پیپلزپارٹی 3 نسلوں سے غربت اور  بیروزگاری کا مقابلہ کرتی آرہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہاں لکھا ہےکہ ایک ہی شخص کو پہلی بار، دوسری بار، تیسری بار  اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب کرنا ہے، یہ سمجھتے ہیں ہمیں مار مار کر ڈرا سکتے ہیں تو  یہ ان کی غلطی ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں  آئے ہیں؟ میں پوچھتا ہوں یہ کیوں آئے ہیں؟ یہ جنرل ضیا ءالحق کی وجہ سے شہر میں مسلط ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہر میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ  سے سیاست کر رہے ہیں، ہمیں نہ پٹواریوں کی ضرورت ہے اور نہ کسی اورکی ضرورت ہے، آپ کی ضرورت ہے، آپ سے وعدہ ہے 10 نکات پورے کرکے غربت کا مقابلہ کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.