میر اظہار حسین کھوسہ کوکروڑوں روپے کے کرپشن کے الزام میں گرفتار

کو ئٹہ : ویب

نیب بلوچستان نے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر خوراک بلوچستان میر اظہار حسین کھوسہ کوکروڑوں روپے کے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیااور آج احتساب عدالت میں پیش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ خوراک میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے موجودہ ایم پی اے او ، سابق وزیر خوراک نے محکمے کی سفارشات کے بر خلاف بری ساکھ کے حامل گریڈ 6 کے منظور نظر ملاز م کو انچارج پی ار سی سینٹر سریاب تعینات کروایا ۔

اس دوران وزیر خوراک کی آشیرباد سے 65 ہزار گندم کی بوریاں غبن کر کے قومی خزانے کو تقریبا 28 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیاملزم کو گرفتار کر کے نیب بلوچستان جیل منتقل کر دیا گیا ہے آج احتساب عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.