پاکستان میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

0

ویب ڈیسک
جمعرات کے روز ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، بہاولپور اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں چمن،پشین ،قلعہ عبداللہ ،مستونگ،زیارت میں برفباری ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی7،قلات میں منفی 6،کوئٹہ میں منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کوئٹہ میں بروری کے علاقے ایک سینٹی میٹر برف پڑی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

مالاکنڈ ڈویژن میں سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

جمعہ کے روز، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات میں بگروٹ میں منفی07، قلات، کالام میں منفی06، گوپس، مالم جبہ، پاراچنار، سکردو منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.