وزیراعلیٰ بلوچستان کا جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت حکم جاری

0

ویب ڈیسک

جنگلات کے فروغ کے لئے سپارکو کی معاونت کے حصول اور رینج لینڈ کی ترقی کے منصوبے تیار کیے جائیں شجر کاری اور جنگلات کے فروغ کے ذریعہ نہ صرف ماحول کو بہتر بنایا جاسکتاہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقعوں اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کامحکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے محکمانہ امور سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران جنگلات کے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759
محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے محکمانہ امور سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کوبریفنگ دی جارہی ہے

فروغ، جنگلی حیات کے تحفظ اورجنگلات کی غیرقانونی کٹائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی

صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، نورمحمد دمڑ، پارلیمانی سیکریٹری برائے جنگلات وجنگلی حیات سردار مسعود خان لونی محترمہ بشریٰ رند، دنیش کمار اور جہانزیب لونی بھی اجلاس میں شریک تھے سیکریٹری محکمہ جنگلات وجنگلی حیات سعید جمالی کی جانب سے بریفنگ دی گئی

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ضلع کی سطح پر پودوں کی ماڈل نرسریاں بنائی جائیں اور زیتون سمیت صوبے کے موسم کے مطابق مختلف اقسام کے درختوں کو متعارف کرایا جائے، اس کے ساتھ ساتھ عوام میں شجر کاری کے شعور کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں بلامعاضہ یا ازراں نرخوں پر درخت مہیا کئے جائیں، اس موقع پر ٹرافی ہنٹنگ، وائلڈ لائف ایکٹ اور کونسل برائے جنگلات وجنگلی حیات سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے بعض فیصلے کئے گئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.