بلوچستان میں دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

0

بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چاروں صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجا نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کرتے ہوئے تمام صوبوں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات کی کہ جلد از جلد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے، ووٹرز،ڈی آر اوز اور آراوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

اس کےعلاوہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.