شین واٹسن کا پاکستان آنے کاباضابطہ اعلان

0

اسپورٹس ڈیسک

پی سی ایل کے میچز کراچی میں منعقد ہونگے غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے بعض نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس سے شائقین مایوس ہوگئے کہ کھیل کا مزہ خراب ہوگا تاہم ان کیلئے ایک بڑی خبر ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلیے پاکستان آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کیے چودہ سال ہوگئے جہاں کرکٹ کے پرجوش شائقین ہوتے ہیں اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹرافی کا مالک بنانے کیلیے بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے بیتاب ہوں۔

شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سمیت دیگر تمام میچوں میں حصہ لیں گے، انھوں نے یہ فیصلہ ٹیم اونر ندیم عمر کی درخواست پرکیا، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

شائقین کراچی کواب بہترین کھیل دیکھنے کوملے گا اور چوکے چھکوں سے کھلاڑی پرجوش شائقین کومحظوظ کرینگے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.