ویب ڈیسک
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ اسلام آباد میں بارش اور مری میں برفباری کاسلسلہ شروع ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، سبی، قلات، مکران، سکھر ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم ژوب، ساہیوال اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد( گولڑہ09، سیدپور08، زیروپوائنٹ، بوکرہ، ائیرپورٹ06)، مری08، راولپنڈی (چکلالہ05، شمس آباد04)، خانپور03، خیبرپختونخوا: چراٹ، مالم جبہ06، دیر05، کاکول، بالاکوٹ03، کالام، سیدوشریف01،
کشمیر: راولاکوٹ02، مظفرآباد، کوٹلی01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مری میں03، مالم جبہ01، کالام0.5انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سرد ترین مقامات کا درجہ حرارت اس طرح رہا سکردومنفی08، کالام، پاراچنار، قلات، بگروٹ منفی04، ہنزہ، استورمنفی03، مالم جبہ، گوپس منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا