رپورٹ ۔۔۔میر ہزار خان بلوچ
بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے خشک سالی والے علاقوں میں صورتحال بہتر ہوگئی ہے جبکہ کچھ اضلاع جن میں پنجگور،خاران واشک اور گوادر میں معمولی خشک سالی ہے
جبکہ صوبہ سندھکے بعض اضلاع میں حیدر آباد ، کراچی ،مٹیاری ،قمبر شہداد کوٹ ،سجاول ،سانگھڑ ،ٹھٹھہ ،عمر کوٹ ،تھرپار کر متعدل خشک سالی کاشکار ہیں ملک کے شمالی حصوں میں حالات معمول سے زیادہ نمدار رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشہ ہفتے بارشوں کی وجہ سے ملک کے خشک سالی والے علاقوں کے حالات میں مزید بہتری پائی گئی ہے موسمیاتی صورتحال کے مطابق رواں ہفتے میں بلوچستان کے خشک سالی زدہ علاقوں میں مزید بارش کاقوی امکان ہے
اکیس فروری سے چار مارچ 2019کے دوران بلوچستان سندھ کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش کی صورتحال یہ رہی
بلوچستان کے ضلع خضدار میں 97ملی میٹر ،دالبندین میں 83ملی میٹر ،سبی میں 81ملی میٹر ،بارکھان میں 61ملی میٹر ،کوئٹہ ( شیخ ماندہ ) میں 60ملی میٹر ،قلات میں 59ملی میٹر لسبیلہ میں 51ملی میٹر ،کوئٹہ سمنگلی میں 50ملی میٹر ،ژوب میں 34ملی میٹر ،تربت میں 33ملی میٹر ،نوکنڈی میں 16ملی میٹر ،پنجگور میں 15ملی میٹر ،گوادر میں 13ملی میٹر ،پسنی میں 10.6ملی میٹر ،جیوانی میں 5.0ملی میٹر ،اورماڑہ میں 2.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
سندھ میں دادو میں 64ملی میٹر ،موہنجوداڑو میں 52،لاڑکانہ میں 47ملی میٹر ،جیکب آباد میں 47ملی میٹر ،سکھر میں 33ملی میٹر ،شہید بے نظیر آباد میں 30.3ملی میٹر ،روہڑی میں27.8ملی میٹر ،پڈ عیدن میں 25.1ملی میٹر ،بدین 12.0ملی میٹر ،ٹھٹھہ میں7.1ملی میٹر ،حیدرآباد میں7.0ملی میٹر ،مٹھی میں6.5ملی میٹر ،ٹنڈو جام میں 6.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی