وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے : سربراہ پی ڈی ایم

0

سکھر: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد واقعے پر کہا کہ  ہم ایسے عناصر کا جواب دینا جانتے ہیں، تمہیں گلی کوچوں میں بھی چلنے کی جگہ نہیں ملےگی اس لیے شرافت کا ہاتھ دامن سے نہ جانے دیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,728

انہوں نے کہا کہ  ساری رات ممبرز کے دروازے کھٹکھٹا کر ووٹ لیے گئے اور اسمبلی کا جعلی اجلاس بلایاگیا، ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے۔

فضل الرحمان نے سوال کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین نے کونسی کرپشن کی ہے،اسٹیل مل ملازمین نے کونسی کرپشن کی ہے، ان کو ملازمت سے نکالا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.