محمد گل خلجی
ویب رپورٹ
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد گل خلجی نے کہا ہےکہ واسا بل کی ریکوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
جس علاقے کی ریکوری نہیں ہوگی۔ان علاقوں کا پانی کی ترسیل بنداور 10فیصد سے کم بل جمع نہ کرنیوالے علاقے کاٹیوب ویل خراب ہونے کی صورت میں مرمت نہیں جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا آفیسران اور سائیڈ اسٹاف
کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی۔
انہوں نےواسا کے آفیسران پر زور دیا کہ کوئٹہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کےلئے کمر بستہ رہے۔
کیونکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی واسا کی زمہ داری ہے۔
کوئٹہ کے عوام کو پینےکے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ریکوری سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
محکمہ واساعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی بروقت یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہ واسا کے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
کوئٹہ شہر میں غیر قانونی ٹیوب ویلز۔غیر قانونی کنکشن اور نادہندہ کے خلاف کریک ڈاؤن کا مہیم جاری رکھے۔
گھریلوں۔کمرشل۔غیر قانونی کنکشن اور غیر قانونی ٹیوب۔ ویلز کے زمہ جو بقایاجات ہیں۔وہ فوری طور پر جمع کرائیں۔
بل جمع نہ ہونے کی صورت میں ان کا کنکشن منقطع کردیا جائے۔جبکہ غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائیں۔
نادہندہ ہونے کی صورت میں ٹیوب ویل سیل کیا جائے۔