جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال دنیا کے امیر ترین شخص

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :  کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت مندی کا شکار جبکہ امیرترین افراد کی دولت مسلسل بڑھنے لگی،فوربز میگزین نے 2021 کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کردی،رواں سال اس فہرست میں 493 نئے ارب پتی سامنے آئے ہیں۔جس سے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی کل تعداد2755 تک پہنچ گئی۔یہ امرامجموعی طور پر131 کھرب ڈالر کے مالک ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ سال ارب پتی افراد80کھرب ڈالر سے زائد دولت کے مالک تھے ۔نئے ارب پتیوں میں 210 چین جبکہ 98 افراد کا تعلق امریکا سے ہے ، فوربز کی فہرست کے مطابق جیف بیزوس 177 ارب ڈالر کے ساتھ مسلسل چوتھے سال دنیا کے سب سے امیر ترین شخص قرارپائے ،ایلن مسک 151 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، وہ گزشتہ سال 31 ویں نمبر پر تھے ،برنرٹ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے ،بل گیٹس 124 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر ہیں،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے مالک ہیں، سرمایہ کار ویرن بیفے 20 سال بعد پانچ امیر ترین افراد کی فہرست سے نکل گئے ۔ادھرفوربز کے سربراہ نے کہاکہ امیر شخص بہت بہت امیر ہوگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: