وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں

0

وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

وزیراعظم عمرے کی سعادت حاص کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے  روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام پڑھا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آخری عشرے کی عبادت میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہچے، وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.