خاران: بلوچستان24 کے خبر پر ایکشن نیشنل بینک کا اے ٹی ایم کام کرنے لگا
علاقے کے ملازمین اور عوامی حلقوں نے اے ٹی ایم مشین کی درستگی پر تشکر کا اظہار کیا ۔
خاران( نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر )خاران نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب تھا جس کے باعث ملازمین بزرگ پینشنرز اور باقی کھاتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ نیشنل بینک اے ٹی ایم مشین کی خرابی کا بلوچستان 24 نیوز میں رپورٹ شائع کیا جس پر کمشنر رخشان ڈویژن سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی اور نیشنل بینک کے اعلی حکام کے فوری نوٹس لینے کے بعد نیشنل بینک اے ٹی ایم مشین کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرکے فعال کردیا جس پر علاقے کے ملازمین اور عوامی حلقوں نے اے ٹی ایم مشین کی درستگی پر تشکر کا اظہار کیا ۔