کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب
بلوچستان کو ترقی و خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت
بلوچستان کو خوشحال و ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے، صدر مملکت
بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت
بلوچستان کی بنجر زمینوں کو موثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کرینگے، صدر مملکت
ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کیلئے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا، صدر مملکت
دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بلوچستان میں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا، صدر مملکت
اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، صدر مملکت
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن و حق دار خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، صدر مملکت
کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے ، صدر مملکت
میری کوشش ہے کہ میں پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں، صدر مملکت
بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے کہ وہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں، صدر مملکت
بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے، صدر مملکت