عید قرباں کی خریداری آن لائن ہوگئی

کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی کی مشکلات بڑھی ہیں تو وہیں سوچ کی تبدیلی سے آسانیوں کے رجحانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

کورونا وائرس نے واقعی دنیا کو بدل دیا ہے، اس وائرس کی وجہ سے جہاں زندگی کی مشکلات بڑھی ہیں تو وہیں سوچ کی تبدیلی سے آسانیوں کے رجحانات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

عید الاضحیٰ بھی قریب ہے تو رواں سال کچھ لوگ قربانی کا جانور آن لائن خریدیں گے یعنی اب بکرا بھی آن لائن ہو گیا۔ قربانی چھوٹے کی ہو یا بڑے کی، رنگ، نسل، ریٹ، ویٹ، بھاؤ تاؤ سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں بکرا منڈیوں کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے آن لائن سہولت فراہم کی گئی ہے جہاں جانور گھر پہنچانے کی سہولت بھی میسر ہے۔

آن لائن بکروں کے فارم پر صاف ستھرے اور صحت مند بکرے دستیاب ہیں اور بعض نے تو کیمروں کے لیے خصوصی پوز بھی بنوائے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.