پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں پھر دوریاں پیدا ہوگئی

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں جب کہ ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے۔

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کی تجویز پر پی پی کی قیادت کو مسلم لیگ ن کے جواب کا انتظار ہے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کی قیادت کے رویے سے مایوس ہوگئے ہیں جب کہ ن لیگ کی قیادت پیپلز پارٹی سے رابطوں سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے کے باوجود کسی اہم لیگی رہنما نے بلاول بھٹو سے رابطہ بھی نہیں کیا اور ن لیگ کی سرد مہری کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے متبادل حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کی لیڈرشپ کو متبادل حکمت عملی کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی حکومت مخالف سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.