بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی پہلے، بی اے پی دوسرے نمبر پر

کوئٹہ بلوچستان کے 35اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کاآخری مرحلہ مکمل ،صوبے کے13اضلاع کے چیئرمینوں اور14اضلاع کے وائس چیئرمینوں پر مختلف پینلز واتحادیوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ سیاسی جماعتوں میںپاکستان پیپلزپارٹی 7چیئرمینوں ،5وائس چیئرمینوں کےساتھ پہلے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 4،4کےساتھ دوسرے پر ہیں ،جمعیت علماءاسلام نے 4چیئرمین،3وائس چیئرمین ،بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3چیئرمین اور 2وائس چیئرمین ،پشتونخوامی عوامی پارٹی نے 2چیئرمین اور 4وائس چیئرمین ،پاکستان تحریک انصاف اور نیشنل پارٹی نے ایک ایک چیئرمین اپنے نام کرلئے ہیں ۔

ضلع کونسلز کیلئے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ 35میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ، چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرلیے گئے ۔بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ ہوگیاکچھی ،لورالائی ،لسبیلہ ،حب،واشک ،چاغی ،گوادر،جھل مگسی ،قلات،نصیرآباد ،پنجگور،ژوب، جعفرآباد،سبی،اوستہ محمد،خاران،چمن ،ڈیرہ بگٹی ،قلعہ عبداللہ ،آواران ،قلعہ سیف اللہ ،پشین ،نوشکی،کیچ، کوہلو، ہرنائی،موسیٰ خیل، صحبت پور،دکی،شیرانی ،خضدار،شہید سکندرآباد ،مستونگ،زیارت،بارکھان میںضلعی کونسلز کے لیے 1266 منتخب اراکین نے حلف اٹھایا ،

جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوئی ۔غیرسرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق بارکھان بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل سردارعبدالرحمن کھیتران گروپ کے نامزد امیدوار سردارزادہ عبدالغفورخان کھیتران 19 ووٹ حاصل کرکے ضلع چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ وڈیرہ شاہ نواز کھیتران 18 ووٹ لے کروائس چیئرمین منتخب ہوگئے زیارت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالستار کاکڑ چیئرمین اور آزادامیدوار حبیب اللہ پانیزئی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔دکی میںآزادپینل کے حاجی خیر اللہ ناصر 20ووٹ لیکر چیئرمین اورآزاد پینل کے جمعرات خان شادوزئی 19ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ مستونگ عوامی پینل کے سردارزادہ میرقاسم سرپرہ چیئرمین اور میرصادق کرد وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔شہید سکندرآباد میںپاکستان پیپلزپارٹی کے حاجی عبدالواحد ھارونی چیئرمین اور خدائے رحیم رودینی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے خضدار میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صلاح الدین زہری چیئرمین اور جھالاوان عوامی پینل کے محمداقبال مینگل وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔شیرانی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے داﺅد خان ایڈووکیٹ وائس چیئرمین اور جمعیت علماءاسلام کے مولوی آدم حریفال وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔صحبت پور میںپیپلزپارٹی کے ضلع کونسل کے لئے محمد علی کھوسہ بھار اکثریت سے چیئرمین منتخب اور میر فہد خان پہنور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ہرنائی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی (محمود خان اچکزئی) کے ملک عبدالسلام ترین چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ملک حمل ترین منتخب ہوگئے ۔موسیٰ خیل میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئے ووٹنگ برابر ہوگئی جس کے بعد ٹاس کیاگیا اور پاکستان تحریک انصاف واتحادی کے عالم خان چیئرمین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈاکٹررحمت جان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔کوہلو میں میرنصیب اللہ مری پینل کے میرنثاراحمدمری 19ووٹ لیکرچیئرمین جبکہ وڈیرہ غازی خان مری20ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماءاسلام کے حاجی پائند خان جوگیزئی چیئرمین اور پشتونخواملی عوامی پارٹی (محمودخان اچکزئی)کے احسان اللہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

نوشکی میںبلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر محمد علی خان مینگل نے 12 ووٹ لیکر ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین حاجی بشیر احمد گورگیج 11 ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ضلع کیچ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر ہوتمان بلوچ نے 52ووٹ لیکر کامیاب ہوکر ضلعی چیئرمین منتخب ہوگئے ڈپٹی چیئرمین کیلئے آزاد امیدوار میر باہڑ جمیل دشتی ایڈووکیٹ نے 55ووٹ لیکرضلعی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگیاضلع چمن میں سہ فریقی اتحاد کے امیدوار حاجی امان اللہ 34ووٹ لیکر چیئرمین اور مجید خان 34ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔آواران میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نصیراحمدبزنجو بلامقابلہ چیئرمین ،وائس چیئرمین میر پیر جان بلوچ بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ضلع قلعہ عبداللہ میں جمعیت علماءاسلام اور پشتون خواہ میپ کے متفقہ امیدواروں حاجی دین محمد سیگئی چیئرمین جبکہ اکبر خان کاکڑنے وائس چیئرمین کیلئے 36،36ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ضلع پشین میں جمعیت علماءاسلام اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے متفقہ امیدواران سید عبدالشکور آغا چیئرمین اور ملک منظور اچکزئی منتخب ہوگئے ،ڈیرہ بگٹی میں سرفراز بگٹی پینل کے وڈیرہ غلام نبی شمبانی چیئرمین اورمیرجمال کلپر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ضلع کچھی میں رند پینل نے ضلع چیئرمین کی نشست پر 23 ووٹ لیکر سردارذادہ میر بیبرگ خاں رند کامیاب جبکہ کچھی عوامی اتحاد گیلو پینل کے حاجی میر تاج محمد رئیسانی 21 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ وائس چیئرمین کی نشست پر دونوں پینل کے امیدواروں کو 22،22ووٹ ملنے پر ٹاس جس پر وائس چیئرمین رند پینل کے وائس چیئرمین محمد اقبال سولنگی منتخب ہوگئے۔لورالائی میںانتخابات کے آخری مراحل بلوچستان عوامی پارٹی کے اصغرخان اوتمانخیل 20ووٹ لیکر چیئرمین اور خوشحال خان کاکڑ 19ووٹ لیکر وائس چیئرمین لورالائی منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ضلع لسبیلہ میں ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات میں جام گروپ کے سردار عبدالرشید پھورائی 24 ووٹ حاصل کرکے چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ منتخب ہوگئے اور چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ 24 ووٹ حال کرکے وائس چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ منتخب ہوگئے واشک میںدوست جان پینل اور ماشکیل برادری کا مشترکہ امیدوار میر الہی بخش ریکی ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب ہوگئے اور دوست جان پینل کے سردار زادہ حاجی داد حاجیزئی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔چاغی میں خان پینل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین امیدوار عبد الودود سنجرانی نے 17 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اسفندیارخان یار محمد زئی نے 18 ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوکر میدان مار لیاگوادر میں بی این پی کا حمایت یافتہ امیدوارسیدمعیارجان نوری بلامقابلہ ضلع گوادر کا ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب،حاجی نعمت ہوت وائس چیئرمین منتخب ہوگئے جھل مگسی گنداواہ بلدیاتی انتخابات نوابزادہ میر طارق خان مگسی پینل نے بلدیاتی الیکشن میں میدان مار لیا۔نوابزادہ میر علی رضا خان مگسی ڈسٹرکٹ چیئرمین جبکہ چیف سردار جلال خان لاشاری 19, 19 ووٹ لیکر وائس چئیرمین منتخب ہو گئے

قلات میں چار جماعتی اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی نامزد امیدوارپرنس آغا عرفان کریم احمد زئی ضلعی چیئرمین جبکہ چار جماعتی اتحاد کے میر مقبول لانگو ضلعی وائس چیئرمین منتخب ہوگئے نصیرآباد میں ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیئرمین نصیرآباد کے الیکشن کے سلسلے میں میر عبدالغفور لہڑی پینل کے حاجی فرید الحق لہڑی نے 37 اور وائس چیئرمین کے امیدوار حاجی اللہ بچایا کھوسہ نے 37 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوگئے۔ضلع حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد کے ابراہیم دودا ضلع کونسل حب کے چیئر مین اور کمال خان محمد حسنی وائس چیئر مین منتخب ہوگئے ژوب میں متحدہ عوامی پینل کے آزاد امیدوار حاجی محمدخان کبزئی چئیرمین اور مولوی محمدابراھیم لوون ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل منتخب ہوگئے پنجگور میں نیشنل پارٹی کے نامزد ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار عبدالمالک صالح بلوچ نے 14 ووٹ جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے فہد عطا نے بھی 14 ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ضلع کونسل جعفرآباد کے انتخابات کا آخری معرکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جیت لیا پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار بیگم راحت فائق علی جمالی 20 ووٹ لیکر ضلع چیئرپرسن منتخب ہوگئیں، مدمقابل جمالی پینل کے امیدوار میر برہان خان جمالی کو 9 ووٹ ملے، وائس چیئرمین کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار نذر حسین کھوسہ کو 20 ووٹ ملے ۔سبی میں ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے ڈومکی گروپ کے سردارزادہ میر بجار خان ڈومکی نے 17 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ وائس ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے ڈومکی گروپ کے حمایت یافتہ وائس چیئرمین میر امان اللہ مری نے 18 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔اوستہ محمد کے بلدیاتی الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سالار خان جمالی چیئرمین اورحاجی غلام مصطفی خان وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔خاران میں بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علما اسلام اور محمدحسنی پینل کے مشترکہ امیدوار میر محمد جمعہ کبدانی بلامقابلہ ڈسٹرکٹ کونسل خاران کے چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے وائس چیئرمین کے لئے میر محسن ظاہر بھی بلامقابلہ مقابلہ منتخب ہوگئے۔دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلززکے ممبران کی حلف برداری اور چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پولنگ کے دوران کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

صوبائی حکومت، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں، الیکشن کمیشن کے عملہ اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی انتک محنت سے بلوچستان میں لوکل گورنمنٹ کا پانچواں اور آخری مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے یواین اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے 35 اضلاع میں آج بلدیاتی انتخابات کا پانچواں اور آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ، ضلع کونسلز کے اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے پولنگ ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ، پولنگ صبح 8بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی ، انتخابی عمل کے دوران صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے لیے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ رہی ، پولیس ، لیویز ، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے ، بلوچستان کے کسی بھی اضلاع میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔شریف اللہ نے بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پرکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل ہے ، حلقہ بندیوں کے بعد کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.