آزاد بلوچستان کے نام پر ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کا بلوچستان کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ7اگست۔ وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ آزاد بلوچستان کے نام پر ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کا بلوچستان کے حقوق سے کوئی سروکار نہیں یہ بیرونی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لئے یورپ میں بیٹھے لوگ یہاں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ نام نہاد چند بلوچ رہنما یورپ کی شہریت حاصل کر کے اپنے بچوں کیساتھ خوشحال زندگی گزاررہے ہیں اور بیرونی ملک سے بیٹھ کرسوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے لوگوں کو ورغلایا جارہا ہے ان نام نہاد لوگوں کوسوشل میڈیا ایکس کے بجائے بلوچستان آ کر حالات کا مقابلہ کرناچاہئے وزیرداخلہ بلوچستانکا مزید کہنا تھا کہ باہر بیٹھے عیش و آرام کی زندگی گزارنے والے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش نہ کریں

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اب یہ بلوچستان کے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ یورپ کے محلوں میں بیٹھے چند لوگوں کے بھکاوے میں نہ آئیں دشمن ممالک کو خوش کرنے والوں کا پاکستان بلخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحال سے کوئی واسطہ نہیں سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے بلوچستان کے معصوم عوام کو بدامنی پر اکسایا جا رہا ہے ،وزیرداخلہ نے کہا کہ یورپ میں بیٹھ کر سوشل میڈیا اور میسجز کے ذریعے حقو ق حاصل نہیں کئے جاسکتے بلوچستان کی عوام خاص طورپر نوجوان طبقے کو بیرونی ایجنڈوں کو مسترد کرکے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.