ضلع زیارتِ میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

زیارت7اگست ۔ نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے زیر اہتمام کوآرڈینیٹر علی شان کی قیادت میں ضلع زیارتِ میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ واحد خوراک ہے جو خاص طور پر بچے کے لیے معدنیات، پروٹین، وٹامنز اور فیٹی ایسڈز کے بہترین اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے۔ جیسے جیسے وہ دن بہ دن بڑھتے اور نشوونما کرتے ہیں، بیمار پڑتے ہیں اور صحت یاب ہوتے ہیں، ان کا دودھ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

 

صحت مند نظام ہضم کی نشوونما کے لیے ہو یا بیماری سے بچاو کے لیے آپ کا دودھ آپ کے بچے کے لیے ایک ضروری نسخہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ ماو ں کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ یہ ماں اور بچے کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے اور دونوں کو صحت مند رکھ سکتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اس بلاگ میں ہم دودھ پلانے کے چند غیر معمولی فوائد پر روشنی ڈالیں گے جو نہ صرف بچے بلکہ ماو ں کے لیے بھی ہیں، انسانی جسم کا معجزہ اپنی بہت سی خصوصیات کی وجہ حیرت انگیز طور پر شفا بخش بھی ہوتا ہے۔ دودھ پلانے سے بچے کا پیٹ بھرا رہتا ہے اور بچہ مطمئن ہوکر اچھی نیند بھی لیتا ہے، اور اس کی وجہ سے بچوں کو آنتوں کی بے شمار بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے اور بچے صحت مند نشوونما پاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ وافر مقدار میں اور آسانی سے جذب ہونے والے غذائی اجزاءاینٹی آکسیڈنٹس، انزائمز، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کی خصوصیات حاصل کرتا ہے اور ماں سے اینٹی باڈیز حاصل کرتا ہے۔ ماں کا زیادہ پختہ مدافعتی نظام جراثیموں کے لیے اینٹی باڈیز بناتا ہے۔ بعد ازاں شرکاءکی جانب سے آگاہی واک کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.