رسک کے ماحول میں پولیس نے جو بہادرانہ فیصلے کیئے ہیں اس کے تحت عوام کو تحفظ کا احساس ملا ہے ڈی آئی جی خضدار رینج سہیل خالد
خضدار7اگست ۔ ڈی آئی جی خضدار رینج سہیل خالد نے کہاہے کہ پولیس قیام امن کے لئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے،رسک کے ماحول میں پولیس نے جو بہادرانہ فیصلے کیئے ہیں اس کے تحت عوام کو تحفظ کا احساس ملا ہے،جانفشانی اور سرفروشی پولیس کاسبجیکٹ اورپہلی منزل ہے یہی وجہ ہے کہ آج پولیس محدود نفری اور محدودپیمانے کے وسائل کے باوجود جان کی پروا کیئے بغیر قیام امن کے لئے اپنا کردار شامل کررہی ہے اور یہ تسلسل اسی طرح جاری و ساری اور مذید توانا رہیگا۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے خضدار پریس کلب کے سابق صدر، جرنلسٹس آرگنائزیشن فارسوشل سروسزکے صدر عبداللہ شاہوانی اور عبدالجبار حسنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل خضدار رینج سہیل خالد کا کہنا تھاکہ پولیس کی کار کردگی میں مذید نکھار لانے کی کوشش کررہے ہیں نفری اور وسائل محدود ہیں اس کے باوجود دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہانے کی بھر پور کوشش کررہی ہے۔پولیس کے اعتماد میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس سے بھی بہتر انداز میں حفاظتی اقدامات کے لئے اپنی کار کردگی پیش کرے۔اس وقت جو تھانوں کی موجودہ پوزیشن ہے اس میں تعمیراتی اور کار کردگی کے لہذسے مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے کہ اس حوالے سے حکام بالا سے میر ی بات ہوچکی ہے کہ ہم کیسے تھانوں کی سہولیات میں اضافہ کرسکتے ہیں وہ کریں جب تھانوں کی حالت بہتر ی ہوگی تو آگے چل کر ہم مذید تھانوں کا قیام عمل میں لاسکیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ زیادتیوں کا ازالہ اور عوام کو برابر انصاف دلانے کے لئے پولیس کے لئے واضح پیغامات ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت و کوتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا ہر ادار ے میں اچھے اور برے افراد ہوتے ہیں تاہم جو اچھے ہیں ان کے حوصلے مذید بڑھانے اور جن میں خامیاں ہیں ان کی تربیت کو بہتر بنانے اور سزا و جزاپر عملدرآمد کی ضرورت ہے اس حوالے سے میری نگاہیں اپنے پورے ادارے پر ہے اور ادارے میں اصلاح کے لئے ایک میکنزم بنا رکھا ہے جس پر کام جاری ہے آگے چل کر پولیس میں مذید بہتری دکھائی دے گی۔ڈی آئی جی خضدار رینج سہیل خالد کا کہنا تھاکہ منشیات کے حوالے سے بہت ساری شکایتیں آرہی ہیں اس حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات دی گئی ہی اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کریں اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لائیں، جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹھرے میں لانے اوراسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے بھی خصوصی مہم چلائی جائے قیام امن کو جس حد تک بہتر بنایا جاسکتا ہے اس میں بہتری لائی جائے۔
آئی خضدار رینج سہیل خالد کا کہنا تھاکہ پولیس کا ایریا محدود ہے اور اس کو وسیع ہونا چاہیے جس سے لائن آر ڈر کو بہتر انداز میں مینج کیا جاسکتا ہے بی ایریا میں تفتیشی نظام نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کے لئے پولیس کو ذمہ داریاں دی جائے تاکہ اس کمی کو دور کیا جاسکے،کے پی کے میں ایک تو پولیس کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے اور اس کے وسائل بھی بڑھا دیا گیا ہے تاہم یہاں بھی انہی اقدامات کی ضرورت ہے پولیس کے علاقے و دائرہ کا ر کو بڑھائے جائیں اور ان کو وسائل دیئے جائیں تاکہ پولیس قیام امن کے لئے اس سے بھی بہتر رول ادا کرسکے۔