ڈپٹی کمشنر استا محمد جلیل احمد کی زیر صدارت ضلعی افیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جشن آزادی کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
استامحمد07اگست2024: ڈپٹی کمشنر استا محمد جلیل احمد کی زیر صدارت ضلعی افیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جشن آزادی کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی استامحمد محمد انور بادینی سمیت تمام ڈسٹرکٹ سربراہان و دیگر متعلقہ افیسران شریک تھے اجلاس کے موقع پر 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جلیل احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں جشن ازادی کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں مختلف اسکولوں کے بچے ملی نغمے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کریں گے
جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بھی تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تمام سرکاری دفاترز اور رہائش گاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا محکمہ پولیس کی جانب سے جشن ازادی کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے جائیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ سمیت دیگر امور پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جشن ازادی کو بھرپور انداز سے منانے میں ضلع انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
جبکہ تمام سرکاری اسکولوں میں جشن ازادی کے موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی جائیں محکمہ ایجوکیشن کے افیسران جشن ازادی کے موقع پر بچوں کو تقاریر ملی نغمے اور ٹیبلوں پیش کرنے کے حوالے سے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے نہ صرف اسپورٹس ایونٹس منعقد کئے جائیں گے بلکہ اس دن کی مناسبت سے اسکولوں میں پروگرام بھی منعقد کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل 14 اگست کی اہمیت کے بارے میں جان سکیں۔