معیاری تعلیم اور بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

شیرانی7اگست2024:ایم پی اے شیرانی ڑوب ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔ تعلیمی اداروں میں اساتزہ کرام اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تمام اساتذہ کرام ہمارے لئے اتہائی قابل احترام ہیں اس لئے انہیں چاہئے کہ اپنے فرائض منصبی کو نہایت ایمانداری کے ساتھ سر انجام دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ غیر حاضر رہنے سے اجناب کریں اور محکمہ ہیلتھ سے وابسطہ تمام ڈاکٹر صاحبان و اہلکاران عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائمری مڈل اور ہائیر سیکنڈری سکولوں اور صحت کے مراکز کے دورہ کے موقع پر وہاں پر موجود اساتذہ اور ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناء ماجبین عمرانی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل ایڈوکیٹ داود خان شیرانی ڈی ایچ او سیف الدین بگٹی ڈی او ایجوکیشن عبدالستار شیرانی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کا ضلع شیرانی میں اچانک مختلف تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے دورے کے موقع پر چند سکولوں میں اساتذہ کو غیر حاضر پائے گئے ، چند اساتذہ پرنسپل کودرخواست دیئے بغیر چھٹی پر تھے، چند اساتذہ کی جگہ ایوزی ٹیچرز موجود تھے، چند طالب علموں کی یونیفارم کتابیں اور سکول بیگ موجود نہیں تھے، پوچھنے پر بچوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں سکول کی طرف سے کوئی چیز مہیہ نہیں کی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اس سخت گرمی میں پنکھوں کا کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ بعض سکولوں میں اساتذہ حاضر اور بچوں کی پڑھائی بہتر تھی۔ جس پر ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے انہیں شاباشی دی اور انہوں نے بند سکولوں اور غیر حاضر اساتذہ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایجوکیشن آفیسر سے کہا کہ جلد سے جلد طالب علموں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ ایم پی اے ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے صحت مراکز میں رورل ہیلتھ سینٹرزمانی خواہ کا دورہ کیا وہاں ڈاکٹرز موجود پائے گئے موصوف کی لیڈی ڈاکٹرز اور میل ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقات ہوئی اور ہسپتال کے مسائل پر گفت وشنید ہوئی ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں اس وقت ادویات کے فقدان اور ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سولر بیٹری لائٹ پنکھے فراھم کرنے کی ضروت ہے۔

 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ ایمرجنسی کی مد میں رقم ملی ہے۔ اب جلد ان ہسپتال کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی اور ساتھ سولر کا نظام بھی ٹھیک کریں گے ۔ایم پی اے ڈاکٹر محمد نواز کبزئی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر شیرانی کو مکمل اختیارات حاصل ہے کہ وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں غفلت کرنے والے ملازمین کیخلاف ایکشن لیںاور ان دونوں محکموں پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیںہوگئی۔ آخر میں نادرا آفس میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سنٹر اور بینظیر نشوونما پروگرام کا وزٹ کیا موصوف نے کہا کہ ار ایچ سی مانی خواہ کو ایک مثالی ہسپتال بنائیں گے جہاں 24 گھنٹے طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہونگے جو نادرا آفس ار ایچ سی کی وارڈ میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کیلئے کوئی متبادل جگہ فراہم کرنا زیر غور ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.