کراچی کیلئے 1100ارب پیکیج پرعملدرآمد آزمائش ہوگی، صدر علوی

0

اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شہر کے دورہ کے دوران کراچی کیلئے 1100ارب روپے سے زائد مالیت کے پیکیج کا خیرمقدم کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہاہے کہ انکے شہرکراچی کومصائب سے نکالنے میں پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان پرخلوص و سرگرم تعاون سے ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتاہے۔

اب اس پیکج پرعمل درآمد ہمارے لئے ایک آزمائش ہوگی۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہمیں اس بات کوسمجھنے کی ضرورت ہے کہ عوام اورشہری ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.