واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے کانگریس سے امریکی ایئرلائنز کے لیے 25 بلین ڈالر کا بیل آوٹ پیکج دینے کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ فوری طور پر امریکی ایئر لائنز کے لیے 25 بلین ڈالر کی منظوری دے جبکہ چھوٹے کاروبار کے لیے بھی 135 بلین ڈالر کی بھی منظوری دینی چاہیے۔ صدر نے کہا وہ اس رقم کی ادائیگی پر دستخط کر دیں گے۔
امریکی صدر کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب ان دنوں قرنطینہ میں ہیں، ان کے مشیر اسٹیفن ملر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے ایڈمرل چارلس رے کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی بھی قرنطینہ میں چلے گئے، دیگر اعلی فوجی قیادت بھی قرنطینہ میں ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی رہائش گاہ، وائٹ ہاوس میں تمام تر احتیاطی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ریپبلکن امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کورونا میں مبتلا رہتے ہیں تو اگلے ہفتے صدارتی مباحثہ نہیں ہونا چاہئے