کمرہ عدالت میں الائچی اورچیونگم

0

ویب ڈیسک
اسلام آباد: احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کچھا کھچ بھرا ہوا تھا

سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز پہلی قطارمیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر گزشتہ سماعت کی طرح پچھلی نشستوں پر بیٹھے رہے

سینیٹر پرویز رشید سابق وزراعظم نوازشریف کے ساتھ پہلی نشست پر براجمان رہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

سابق وزیراعظم نواز شریف کمرہ عدالت میں خاموش رہے اور الائچی چباتے رہے تاہم ایک موقع پران کی آنکھ لگ گئی اور کچھ دیر کےلئے اپنی نشست پر سو گئے

وزرائے مملکت طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، محسن شاہنواز رانجھا،دانیال عزیز اور دیگر(ن)لیگی رہنما چیونگم چباتے رہے

سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر پرویز رشید نے بھی نیند کے مزے لئے جبکہ سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کمرہ عدالت نہیں گئے تاہم وہ جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں موجود رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.