ہارن نہ بجانے والابس ڈرائیور ؟
انٹرنیشنل ڈیسک
کولکتہ:
بھارت میں بس اور ٹرک ڈرائیور اطراف کے آئینے استعمال کرنے کی بجائے ہارن کا استعمال زیادہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ کاروں پر سائیڈ مِرر لگانے کا تکلف بھی نہیں کیا جاتا ٹریفک کا یہ حال ہے کہ گاڑیاں بمپر ٹو بمپر چلتی ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر ہارن کا شور زیادہ سنائی دیتا ہے
سڑکوں پر ہارن کے شور کے اس آلودہ ماحول میں ایک ایسا بس ڈرائیور بھی ہے جس نے گزشتہ 18 برس سے ایک بار بھی ہارن نہیں بجایاجس پر اسے مانوش میلہ‘ یعنی انسانیت کے میلے کی انتظامیہ نے مانوش سنمن ایوارڈ سے نوازا ہے
دیپک داس نامی یہ ڈرائیور بس چلانے سے قبل بھارت کی مشہور شخصیات کے ڈرائیور رہ چکے ہیں جن میں طبلہ بجانے والے پنڈت تنموئے بوس، گٹار کے ماہر کنال اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں اور ان تمام شخصیات نے دیپک کی ہارن نہ بجانے کی عادت کو سراہا ہے۔
مسافر جب دیپک کو ہارن بجانے کا کہتے ہیں تو وہ انہیں جواب میں کہتے ہیں کہ ہارن کسی مسئلے کا حل نہیں جب کہ اپنی بس میں انہوں نے ایک کارڈ لکھ کر لگا رکھا ہے کہ ’ہارن تو محض ایک تصور ہے جبکہ میں آپ کے دل کا خیال رکھتا ہوں