امریکی صدر کا اعلان ،نئی جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے،اصغر اچکزئی

0

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔
امریکہ ایک بار پھر دنیا کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کر رہا ہیں جس طرح چالیس سال قبل اس خطے کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا تھا

با چا خان نے 1926 سے1928 تک مشرقی وسطیٰ اور فلسطین کا دورہ کیا تھا عرب اور فلسطینوں کو آگاہ کیا تھا کہ مستقبل نیک شگون نہیں ہے اس لئے اب سے ہی اپنے لئے اچھے اور بہتر فیصلے کریں

سعودی عرب کے اس وقت امریکہ کیساتھ کھربوں روپے کے معاہدے ہے ان کو بھی فوری طو ر پر ختم کریں
با چا خان نے پہلی ہی نشا ند ہی کی تھی کہ امریکہ کے اپنے عزائم ہے وہ مفادات کے نام پر دوستی نبھاتے ہیں

مذہبی پیشواؤں اور علماء سے اپیل ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ہو کر اس خطے میں حالات خراب کیا تھا اب وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پورے خطے کے عوام سے معافی مانگیں

عوامی نیشنل پارٹی امریکہ کے اس اقدام کے خلاف 11 دسمبر کو پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کرینگے اور12 دسمبر کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور یوم سیاہ منائیں گے

تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں او آئی سی کے اجلاس کو بھی فوری طور پر بلایا جائے

پارٹی کے مرکزی قائدین سے صلاح اور مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا جن حکمرانوں نے امریکہ کا سہارا لے کر وہ تباہی وبادی کے سوا کچھ نہیں ملا
اب حکمرانوں کو سوچنا ہے کہ اس خطے میں حالات کوپر امن بنانے کے لئے با چا خان کے فلسفے کو اپنایا جائے

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کاخطاب اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، ارباب عمر فاروق کاسی، اصغر علی ترین، جمال الدین رشتیا اور دیگر بھی موجود تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.