جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈامتحانات ،تعلیم نظام کو بڑے نقصان کا خدشہ

ویب ڈیسک
کوئٹہ۔۔۔۔۔
اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دینگے
ایسوسی ایشن کے پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو ، محمد ابراہیم کھوسہ، امان اللہ مینگل، ولی محمد زہری، نثار احمد بھنگر، منظور احمد پندرانی، محمد نواز پندرانی کا کوئٹہ میں مظاہرے سے خطاب

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے

حکومت اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کے غلط فیصلوں اور اقدامات کی وجہ سے پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے

جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈ کے امتحانات کے علاوہ گرم علاقوں کے تعلیمی شیڈول میں تبدیلی سے مسائل بڑھ رہے ہیں
دوسری جانب پرائیویٹ تعلیمی اداروں طلباء وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند کر کے ان کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

ان اقدامات سے فائدے کی بجائے نقصانات ہو رہے ہیں طلباء وطالبات بھی ان حکومتی اقدامات اور فیصلوں سے ناخوش ہیں

حکومت فوری طور پر جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈ کے امتحانات کا فیصلہ واپس لیں
گرم علاقوں کے سابقہ شیڈول کو بحال کر کے طلباء وطالبات سمیت اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو

مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کر تے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.