اسلام آباد اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی سے کپڑے کے کئی سٹالز جل کر خاکسترہو گئے ۔ نجی ٹی وی “سماء نیوز” کے
یہ بھی پڑھیں
مطابق اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن میں پشاور موڑ پر قائم سستے اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے سےکپڑےکے متعدد سٹالز خاکستر ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ شعلے اور دھویں کے بازل تیزی سے بلند ہو رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچے ، آگ کی شدت کے باعث مزید امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔