بلوچستان میں کرپشن بےقابو۔۔۔!ایک اور شخصیت گرفتار

مانیٹرنگ ڈیسک 

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا گیا، ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے حراست میں لیا ہے، سیکرٹری وزیراعلیٰ بلوچستان پرکروڑوں روپے رشوت لینے کاالزام ہے،رشوت کی رقم مبینہ طورپروزیراعلیٰ بلوچستان کودی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی کوگرفتار کر لیا ہے اور ان کے گھر سے دوران تلاشی کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ایوب قریشی سے دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے بنائے ، تحقیقاتی اداروں نے ان غیر قانونی سرگرمیوں اور اثاثوں سے متعلق تفتیش شروع کر دی ، اس کے علاوہ ثنااللہ زہری کوماہانہ 68 کروڑروپے رقم دینے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایوب قریشی 4 وزارتوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتاتھا،سیکرٹری ثنااللہ زہری نے ایس ایس پی لسبیلہ سے 2 کروڑروپے وصول کئے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.