بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آرہی ہے

0

   جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے لیکن جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے۔

قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی آرہی ہے، یہ سمجھیں تحریک عدم اعتماد آج سے ہی کامیاب ہوگی، بلوچستان سے بھی اب کہا جائے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,518

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمہوری طریقے سے تبدیلی کو سازش کہا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے جس کو کامیاب بنائیں گے جب کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف اتحادی حکومت میں شامل ارکان نے ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے جسے منگل کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.