نیوز ڈیسک پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اور اکنامک زونز کے قیام کے ذریعہ قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور
پاک ایران مشترکہ بارڈر کمیشن اور جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن میں طے پائے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا گیا
منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کے آغاز کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنے کاعزم
میر جاوامیں جلد فری اکنامک زون کا افتتاح کیا جارہا ہے
ایران اپنی پٹرولیم مصنوعات پاکستان کو ارزاں نرخ پر دینے میں دلچسپی رکھتاہے جس سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام بھی ممکن ہوسکے گی
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایران کے قونصل جنرل محمد رفیعی کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، معاشی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت سے اتفاق
ایران پاکستان کے ساتھ اپنے سماجی، سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے
جو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے
دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارت کے فروغ سے عام آدمی کی معاشی حالت بہتر ہوگی اور امن وامان کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی
پاک ایران گیس پائپ لائن گیس کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان توانائی کی اپنی ضروریات بھی پوری کرسکتا ہے
کوئٹہ زاہدان ریلوے ٹریک اور شاہراہ کی بہتری کے ساتھ ساتھ کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی تعمیرومرمت اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تعاون کی پیش کش
تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بینکنگ کے نظام کے قیام کی ضرورت پر زور
وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ سمیت دیگر اہم معاہدے ہوں گے
ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر کی جانب سے ایران کے دورے کی دعوت دیدی
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج کی دنیا میں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات معاشی اور اقتصادی بنیادوں پر قائم ہوتے ہیں جن ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی روابط ہوتے ہیں ان کے تعلقات بھی مثالی ہوتے ہیں
گذشتہ چند سالوں میں خطے کو درپیش صورتحال کے پاکستان اور ایران پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وہ استحکام نہیں مل سکا جو ملنا چاہئے تھا
موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو،
دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امور کی بہتری، سمگلنگ کی روک تھام، امن وامان اور سیکیورٹی کی جانب مثبت پیش قدمی ہورہی ہے
پاکستان اور ایران کی سرحد پر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پشین، مند،گپت سمیت آٹھ مقامات پر ٹیکس فری بارڈر مارکیٹوں کا قیام اہم پیشرفت ثابت ہوگا
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر زائرین کی آمدورفت کو محفوظ بنانے اور ان کے لئے تفتان میں سہولتوں میں اضافے کے لئے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا
وزیراعلیٰ نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد متعلقہ حکام کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے
ملاقات میں پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اور اکنامک زونز کے قیام کے ذریعہ قانونی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا گیا
ملاقات میں بلوچستان کے راستے پاک ایران تجارتی کاریڈور کے قیام کی تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا