نیوز ڈیسک
گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان کے تناظر میں گوادر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے سے علاقے میں تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
اجلاس میں صوبے کی دیگر میونسپل کارپوریشنوں کو بھی آبادی، رقبہ اور بنیادی ڈھانچہ کے بنیاد پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا جائزہ لینے کا فیصلہ
یونین کونسلوں کی ازسرنو تشکیل کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس عمل میں آبادی اور رقبے کے عوامل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا
اجلاس میں لوکل کونسل گرانٹس کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا اور بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دیگر مجوزہ ترامیم کا جائزہ بھی لیا گیا
بعض تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے لئے قائم کمیٹی کو سفارشات کی تیاری کی ہدایت کی گئی
یہ بھی پڑھیں