کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے تیز میٹرز ،شہری بلبلا اٹھے

0

رپورٹ ۔۔عبدالکریم
سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے کوئٹہ میں سابقہ میٹروں کی جگہ نئے میٹرز نصب کئے جو پہلے میٹرز کی نسبت کافی تیز چلتے ہیں جو عوام پر اضافی بوجھ ہے۔

شہریوں نے شکایات کے انبار لگادئیے اضافی بلوں نے شہریوں کو مشکلات کاشکار کردیا

بلوچستان 24سے گفتگوکرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری ڈاکٹر سید میر عثمان شاہ نے کہا

نئے میٹر ہمارے لئے عذاب بن گئے ہے پہلے یہ تھا پرانے جو میٹر تھے ان کی بھی ساتآ ا ٹھ ہزار روپے بل ٓاتا تھا اب ان میں سینکڑوں گنا اضافہ ہوا ہے۔

اب کم ازکم پچیس ہزار تک ہمیں بل موصول ہوتاہے۔ایک تو گیس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور دوسری طرف تیز میٹر لگائے ہے۔یہ عوام پر بہت بڑا بوجھ ہے جو ہمیں نامنظور ہے۔

ؓاب گزارا کرنا مشکل ہوگیا میٹر تیز چلنے کی وجہ سے بل بہت ٓارہاہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

یہ بات شہری شمائلہ نے بلوچستان 24سے گفتگو کرتے ہوے کہی

ان کا مزید کہناتھا
“میرا شوہر بیمار ہے ڈاکٹروں نے شوہر کو کراچی علاج کے لئے ریفر کیا ہے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہے کہ ہم ان کا علاج کرواسکے۔

ڈاکٹر علاج کی مد میں ایک لاکھ روپیہ مانگ رہے ہیں یاد رہے میرے پاس بیٹیوں کی سکول فیس ادا کرنے کی سکت نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ سکول جانہیں پاتے ۔

میری ٓامدن کا کوئی ذریعہ نہیں ہے میں اپنے ماں باپ اور بھائیوں کے ہاں بچوں سمیت رہتی ہو ں‘‘

تندور مالک محمد ظریف کا کہنا تھا کہ نہیں میٹر بہت تیز چلتے ہے سابقہ میٹر بیس سے پچیس ہزار تک آتاتھا اب چالیس سے پینتالیس ہزار تک بل آرہا ہے کاروبارماند پڑا ہواہے اب ہم گھر چلائے یا بل بھرتے پھریں۔

شہری محمد حیات کا کہنا تھاکہ میرے گھر میں بہت سے مسائل ہیں۔حکومت نے نئے میٹر لگاکرہمارے مسائل میں مزید اضافہ کردیا۔

میری ماہانہ تنخواہ پندرہ ہزار روپے ہے جبکہ گیس کا بل اس سے زائد آتاہے جس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہے

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پرانے میٹر واپس نصب کئے جائیں۔
ٓٓ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.