آپ پاس کے ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں،مریم نواز

0

لاہورمسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا نہیں۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران کے سانحہ مچھ سے متعلق موقف پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے،آپ پر 22کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے، لوگوں کی آہ وبکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے، وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں،ان کے سروں پر ہاتھ رکھ دیں، وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرادیں، ہم لاشوں کو دفنادیں گے اور اس کو آپ بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں، یہ آپ کا فرض ہے،یہ آپ کو کرنا پڑیگا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامہ دیکھنے اور ایکٹر سے ملنے کا وقت ہے، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوم لوگوں کے سرپر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.