بلوچستان‘ سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

کیچ بلوچستان کے علاقے کیچ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں ایک کارروائی کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان دو بچوں کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اکتوبر 2021 میں تربت کے علاقے کوشاں میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.