پاکستان میں بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بلوچستان کے اکثر شہر شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم ہزارہ،گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویڑن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،بہاولپور ڈویڑن،بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں جہلم 48،منگلا31،بہاولپور(سٹی 21، ائیر پورٹ 02)،حفظہ آباد 17، منڈی بہاوٰالدین 16،چکوال15،ناروال،جوہر آباد 10،سیالکوٹ(سٹی 10، ائیرپورٹ 09)، بہاولنگر 08،گجرات 07، گوجرانوالہ 06، اسلام ا?باد(زیرو پوائنٹ،سید پور06، گولڑہ 03، بوکرہ02)، قصور 05، لاہور(ائیرپورٹ 11،سٹی 04)،سرگودھا(ائیرپورٹ 04،سٹی 03) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

راولپنڈی( شمس آباد 03، چکلالہ02)،خانیوال 03،نورپورتھل 02،کشمیر:راولاکوٹ20،کوٹلی 19،گڑھی دوپٹہ10، مظفرآباد 06،خیبرپختونخوا:مالم جبہ 09، بالاکوٹ 08، کاکول 07، رسالپور04،سیدو شریف، پٹن، چراٹ02، پشاور 01،گلگت بلتستان:اسکردو،چلاس03، بگروٹ02، ہنزہ،گلگت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مری 10، استور04،مالم جبہ03، راولاکوٹ02، اسکردو میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10ریکارڈ کیا گیا جبکہ، کالام،قلات،بگروٹ میں منفی07، اسکردو، مالم جبہ منفی 05،گوپس، مری، دروش، استور، پارہ چنار،کوئٹہ منفی 04، ڑوب، ہنزہ منفی 03، دیر، دالبندین منفی 02، راولاکوٹ اور خضدار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.