میٹرو پولیٹن کوئٹہ اپنے وسائل سے صوبائی حکومت کی مدد کر سکتی ہے ، فاروق لانگو

میروائس نعیم مشوانی

بلدیاتی اداروں کے مدت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ میٹروں پولیٹن کارپوریشن کے انتظامات نئے ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو کو سونپ دیئے گئے۔

نئے ایڈمنسٹریٹر نے چارج سنبھالتے ہی شہر میں تجاوزات بل بوڈز کے خلاف کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں دن رات صفائی کے مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

جبکہ میٹروں پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو نے بلوچستان 24 سے خصوصی با ت چیت کرتے ہوئے کہ ماضی میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ایک خیراتی ادارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ اب میں یہ نہیں ہونے دونگا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اپنے اثاثے استعمال کر کے پیسے بنا ئیں گے ہمارے پاس اتنے وسائل موجود ہیں ” ہمیں صوباہی حکومت سے شئیر لینے کے ضرورت بھی نہیں پڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

صفائی کے حوالے سے فاروق لانگو نے کہاکہ گزشتہ روز سے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس مہم کے تحت شہر کے چھوٹے اور بڑے شاہراہوں سمیت گلی محلوں کو مکمل صاف کیا جائے گا،

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس مکمل اختیارات موجود ہیں شہر میں مزید کسی بھی قسم کے تجاوزات اور بلڈنگ کوڈکی خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائی گی۔

عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہعوام کے شکایا ت کے ازالے کیلئے بروقت کارروائی کرنے کے لیے شکایتی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہیں عوامی شکایات کا ازالہ فوری کیا جائے گا۔کوئٹہ کی اصل خوبصورتی جلد بحال کرنے کی کوشش کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.