ڈیوٹی ٹائم 9 بجے ہیں اور ڈاکٹر حضرات 11بجے آتے ہیں ۔

ایک گھنٹہ او پی ڈی کے بعد گھروں یا اپنے کلینکس چلے جاتے ہیں ہم اپنے ہی لوگوں کے ساتھ غلط کررہے ہیں

0

(بلوچستان24ویب ڈیسک)

(کوئٹہ ( بلوچستان 24 رپورٹ :مدثر محمود

 گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یاسین اچانک سول اسپتال کے دورے پر پینچ گئے ۔
تفصلات کے مطابق گورنر بلوچستان ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے اچانک سول اسپتال کا دورہ کیا ڈاکٹروں کا اجلاس طلب کیا اور عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

ڈاکٹرحضرات کی ڈیوٹی ٹائم 9 بجے ہے اور 11 بجے پہنچتے ہیں ایک گھنٹہ او پی ڈی کے بعد گھروں یا اپنے کلینکس چلے جاتے ہیں ہم اپنے ہی لوگوں کے ساتھ غلط کررہے ہیں اور سول اسپتال کے انتظآمیہ سے رپورٹ طلب کرلی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے بتایا ایم ایس ڈی کی جانب سے فراہم کردہ 65 ادویات غیرمعیاری ہیں اور سیکرٹری محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری ادویات فراہم کرنے والے کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول اسپتال کو صحیح سمت لیجانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں سول اسپتال 50 ہزار آبادی کے لیے بنا لیکن آج روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد علاج کیلئے آرہے ہیں اسپتال میں ادویات بستروں اور سہولیات کی کمی ہے

گورنر بلوچستان نے سول اسپتال کی انتظامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گائنی وارڈ سمیت سول اسپتال کے دیگر شعبوں سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی کوئٹہ کے شہریوں کو سول اسپتال سے بہتر ارویات اور انداز میں نہیں مل رہی ہیں

اسپتال انتظامہ اور محکمہ صحت یقین دہانی کرائے کہ مریضوں کے لیے اوریات 100 فیصد مناسب ہونگے ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداورں نے اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہو کہا کہ گودنر بلوچستان صرف فوٹو سیشن کے لیئے آئے ہیں اصل مسئائل سننے کو تیار نہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.